اہم خبریںتازہ ترینسندھ

قومی شاہراہ پر دو مختلف حادثات، 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ٹھٹھہ اور خیرپور میں ٹریفک حادثے، 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ٹھٹھہ / خیرپور: سندھ میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 9 افراد جاں بحق جبکہ 45 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

پہلا حادثہ ٹھٹھہ کے قریب درسگاہ محمد علی کے مقام پر پیش آیا، جہاں کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی ایک تیز رفتار بس کھائی میں جا گری۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ متاثرین کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تھا، جو سیر و تفریح کے لیے جا رہے تھے۔

دوسرا حادثہ خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مسافر کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ کوچ کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ بارش کے دوران تیز رفتاری بنی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دوران سفر احتیاطی تدابیر اور رفتار کی حدود کا خاص خیال رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button