اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ
عدالتی حکم: گورنر کے پی کو مخصوص نشستوں پر حلف لینے کا اختیار مل گیا
پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: گورنر خیبرپختونخوا مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے لیے نامزد

پشاور(اے ون نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نامزد 25 ارکان سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر دیا۔
خیال رہے کہ اسمبلی اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے متعدد بار حلف برداری کا عمل التوا کا شکار ہو چکا ہے۔
اب گورنر کے پی کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان سمیت مخصوص نشستوں پر منتخب افراد سے حلف لیں۔