اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیک کمپنیوں کو ہدایت’بھارتی شہریوں کو نوکری دینا بند کرو‘‘

واشنگٹن (اے ون نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلیٰ سطحی اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل، مائیکروسافٹ اور دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک سے بالخصوص بھارت سے ملازمین رکھنے کا عمل بند کریں اور صرف امریکی شہریوں کو روزگار فراہم کریں۔

ٹرمپ نے سیلیکون ویلی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنیاں امریکی آزادی اور وسائل کا فائدہ اٹھا کر اپنی فیکٹریاں چین میں قائم کرتی ہیں، بھارتی ماہرین کو بھرتی کرتی ہیں اور منافع آئرلینڈ میں چھپاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ سلسلہ اب بند ہوگا، ہمیں امریکی محنت کشوں سے وفاداری چاہیے۔‘‘

تین نئے ایگزیکٹو آرڈرز
صدر ٹرمپ نے اے آئی پالیسی سے متعلق تین اہم ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، جن میں:
اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کو تیز کرنا
غیر جانبدار اور ’’ووک فری‘‘ اے آئی کو فروغ دینا
امریکی ساختہ ٹیکنالوجی کی عالمی سطح پر فروخت کو یقینی بنانا شامل ہے۔

ٹرمپ نے ’’مصنوعی ذہانت (AI)‘‘ کو ’’جینیئس ٹیکنالوجی‘‘ کہنے کی تجویز بھی دی تاکہ اسے امریکی اختراع کے طور پر اجاگر کیا جا سکے۔

بھارتی آئی ٹی ماہرین کو خطرہ
ٹرمپ کے ان بیانات سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ امریکی مارکیٹ میں بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز اور آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ مستقبل میں امیگرنٹ ورک فورس کے لیے ٹیک جابز تک رسائی مزید محدود ہونے کا امکان ہے، جس سے عالمی آؤٹ سورسنگ ماڈل متاثر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button