اہم خبریںتازہ تریندنیا

فرانس کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکہ اور اسرائیل برہم

پیرس(اے ون نیوز)فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے فلسطین کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان پر امریکا اور اسرائیل نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، جب کہ سعودی عرب، اسپین اور کینیڈا سمیت کئی ممالک نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک خط میں بتایا کہ فرانس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں دیرپا اور منصفانہ امن قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

امریکا اور اسرائیل نے اس فیصلے کو یکطرفہ اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ فرانس کا یہ اقدام "دہشت گردی پر انعام” ہے، جب کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے اسے "شرمناک” قرار دیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حماس کے بیانیے کو تقویت دے گا اور اسرائیلی متاثرین کی توہین ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نویل بارو نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ حماس کی حمایت نہیں بلکہ دو ریاستی حل کے لیے ایک جمہوری کوشش ہے۔ سعودی عرب، اسپین اور کینیڈا نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ فرانس کا اقدام فلسطینی عوام کے حقوق کی تائید اور امن کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے بھی دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اسرائیل پر غزہ کی صورتحال میں بہتری لانے اور انسانی امداد میں رکاوٹیں ختم کرنے پر زور دیا۔

✅ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے شکریہ
فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ نے فرانس کے اس فیصلے کو عالمی قوانین اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button