اہم خبریںتازہ ترین

اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی بڑی مقدار برآمد، ترنول میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ

اسلام آ باد(اے ون نیوز)اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 25 من سے زائد گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔ چھاپے کے دوران 50 سے زائد زندہ گدھے بھی قبضے میں لیے گئے جنہیں مبینہ طور پر ذبح کیا جانا تھا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جا رہا تھا، تاہم مقامی مارکیٹ میں ممکنہ ترسیل کے پہلو کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا رہا۔

فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایک غیر ملکی شہری کو بھی موقع سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مجموعی طور پر 25 من گوشت قبضے میں لیا، جسے ضائع کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ گوشت کن علاقوں کو سپلائی کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گوشت خریدتے وقت انتہائی احتیاط برتیں، صرف مستند اور لائسنس یافتہ قصابوں سے گوشت خریدیں، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button