اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ نااہل قرار، نشستیں خالی

اسلام آباد (اے ون نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر اور ایم این اے احمد چٹھہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، سینیٹر اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے 10 سال قید کی سزا دی گئی، جس کے نتیجے میں وہ آئین کے تحت اب پارلیمانی عہدے کے لیے نااہل ہو چکے ہیں۔

اسی طرح، حلقہ این اے 66 وزیرآباد سے منتخب ایم این اے احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کو بھی عدالت کی سزاؤں کے بعد نااہل قرار دے کر ان کی نشستیں خالی کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، ان تینوں رہنماؤں کی نااہلی کے بعد اب ان حلقوں میں جلد ضمنی انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے بعد یہ نشستیں آئینی طور پر خالی تصور ہوں گی۔

تینوں رہنما پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رہے ہیں اور 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمات میں ان کے خلاف مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت تھے، جن میں اب انہیں سزا ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button