اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

حسن ابدال میں برساتی نالے نے قیامت ڈھا دی، 4 خواتین جاں بحق، بچہ تاحال لاپتہ

حسن ابدال(اے ون نیوز)حسن ابدال میں طوفانی بارش کے بعد برساتی نالے میں ویگو ڈالا بہہ جانے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک کمسن بچہ اب تک لاپتہ ہے۔ ریسکیو ٹیمیں مسلسل آپریشن میں مصروف ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ راولپنڈی کی تحصیل حسن ابدال کے علاقے جھاری کس نالہ میں پیش آیا، جہاں شدید بارش کے بعد نالے میں طغیانی آ گئی۔ متاثرہ فیملی شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی اور ان کی گاڑی، جس میں 10 افراد سوار تھے، نالے میں بہہ گئی۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم 4 خواتین اور ایک کمسن بچہ پانی میں بہہ گئے۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد 4 خواتین کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔ وہ ایک قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ جھاری کس نالے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب گزشتہ رات راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ کئی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جس سے ٹریفک کی روانی اور شہری معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button