
واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل مکمل ہوگئی ہے، پاکستان اور امریکا تیل تنصیبات کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم آئل کمپنی کے انتخاب کے عمل سے گز ررہے ہیں جو اس پارٹنرشپ کو لیڈ کرے گی، ہوسکتا ہے ایک دن پاکستان امریکا کو تیل فروخت کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔