
فیصل آباد (اے ون نیوز) فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں اہم فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مجموعی طور پر 185 میں سے 108 ملزمان کو سزائیں سنا دیں جبکہ بعض اہم رہنماؤں کو بری بھی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج تھا، جہاں سے 77 افراد کو بری کر دیا گیا، جن میں زین قریشی اور فواد چوہدری بھی شامل ہیں۔
اسی مقدمے میں علی افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد میں درج دوسرے مقدمے کا بھی فیصلہ سنا دیا، جہاں 60 ملزمان کو سزائیں دی گئیں جبکہ فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کر دیا گیا۔