اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بچے صرف مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاجی تحریک سے ان کا تعلق نہیں، عمران خان

راولپندی(اے ون نیوز)اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران اپنے بچوں سے رابطے کی تصدیق کر دی۔ عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ ان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ایک گھنٹے سے زائد فون پر بات ہوئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اُن کے بچے صرف اُن سے ملاقات کے لیے پاکستان آئیں گے، اور اُن کا کسی قسم کی سیاست یا احتجاجی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جیل میں انہیں اخبارات بھی مل رہے ہیں اور ٹی وی دیکھنے کی سہولت بھی میسر ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتاب احمد کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ پر جرح مکمل کی۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی ہے اور مزید دو گواہان، رابعہ اور ثنا کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ عمران خان کے وکیل قوسین مفتی اگلی سماعت پر افتاب احمد پر مزید جرح کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button