اہم خبریںتازہ ترینشوبز

شاہ رخ خان کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ، جذباتی پیغام کے ساتھ سب کا دل جیت لیا

ممبئی (اے ون نیوز)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بالآخر اپنا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ جیت لیا، اور اس موقع پر انہوں نے ایک دل کو چھو لینے والا پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

2023 کی سپر ہٹ فلم "جوان” کے لیے شاہ رخ کو بہترین اداکار کا اعزاز دیا گیا، جو انہوں نے اداکار وکرانت میسی کے ساتھ مشترکہ طور پر جیتا جنہوں نے "12th Fail” میں شاندار اداکاری کی۔

انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ رخ نے کہا:”یہ لمحہ میرے لیے فخر، عاجزی اور شکرگزاری سے بھرپور ہے۔ یہ اعزاز میری زندگی بھر کا سرمایہ رہے گا۔”

شاہ رخ نے خاص طور پر ہدایتکار ایٹلی اور "جوان” کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:”ایٹلی سر، یہ واقعی ‘ماس’ ہے، جیسا کہ آپ کہتے ہیں!”اداکار نے اپنے خاندان کی حمایت کو بھی سراہا:

"میری بیوی اور بچے مجھے بے پناہ محبت دیتے ہیں، جیسے میں ہی گھر کا بچہ ہوں۔ وہ جانتے ہیں کہ میری فلمی دیوانگی مجھے ان سے دور لے جاتی ہے، لیکن وہ ہنستے مسکراتے سب کچھ برداشت کرتے ہیں۔”

آخر میں شاہ رخ نے کہا:”نیشنل ایوارڈ صرف کامیابی کی علامت نہیں، بلکہ یہ یاد دہانی ہے کہ میری محنت اہم ہے۔ یہ مجھے آگے بڑھنے، تخلیق کرنے اور سنیما کی خدمت جاری رکھنے کی تحریک دیتا ہے۔”

یاد رہے کہ "جوان” 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی تھی، جس کی ہدایتکاری ایٹلی نے کی اور شاہ رخ خان نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button