اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

بنوں ، پولیس چوکی پر دہشتگرد وں کاحملہ، ایک اہلکار شہید، تین دہشتگرد ہلاک

پشاور (اے ون ٹی وی نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں واقع پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں نے رات کے وقت حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کی مو¿ثر جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد بھی مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل نیاز کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں منیر، سوداد اور مفتی محمود شامل ہیں۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ڈی آئی جی بنوں نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس دہشتگردی کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹی ہوئی ہے، اور اس قسم کے حملے فورس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button