اہم خبریںتازہ تریندنیا

حماس کا غزہ کی آئندہ حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

غزہ(اے ون نیوز)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی کی آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

حماس کے رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

تنظیم کے رہنما نے بتایا کہ حماس نے غزہ پٹی کی آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک میں منعقد دو ریاستی حل کانفرنس نے فلسطینیوں کے حقوق کو اجاگر کیا، فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر سعودی عرب کے مشکور ہیں، فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اور حماس پر بہت زیادہ دباؤ ہے، جنگ بندی کے لئے مثبت رویہ اختیار کیا ہوا ہے، نیتن یاہو کی غزہ پٹی پر قبضے کی دھمکی اسرائیل کی بدنیتی کی عکاسی کرتا ہے ، اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکی یرغمالیوں کی جانیں خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کے جذبات سے بخوبی آگاہ ہیں، اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہر فلسطینی خاندان کا فرد اسرائیلی جیلوں میں قید ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہر وقت تیار تھا تاہم نیتن یاہو ہر دفعہ جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بناتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button