اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

مستونگ میں آئی ای ڈی حملہ، میجر رضوان طاہر سمیت پاک فوج کے 3 جوان شہید

مستونگ(اے ون نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے آئی ای ڈی حملے میں میجر محمد رضوان طاہر سمیت تین جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ حملہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا۔

شہداء میں شامل دیگر جوانوں کے نام نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس ہیں۔

میجر محمد رضوان طاہر (عمر 31 سال) کا تعلق نارووال سے تھا۔
نائیک ابنِ امین (عمر 37 سال) کا تعلق صوابی سے تھا۔
لانس نائیک محمد یونس (عمر 33 سال) کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ میجر رضوان طاہر ایک بہادر اور دلیر افسر تھے جنہوں نے کئی آپریشنز میں فرنٹ لائن پر رہ کر قیادت کی۔ سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق”بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے۔ ہمارے شہداء کی قربانیاں اس مشن کو مزید تقویت دیتی ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button