اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

رشوت کا الزام، اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا گرفتار،نوٹوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی

سیالکوٹ(اے ون نیوز) اینٹی کرپشن حکام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (ADC-R) سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو 17 کروڑ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق، اقبال سنگھیڑا پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو این او سی جاری کرنے کے عوض 17 کروڑ روپے کی مبینہ رشوت وصول کی۔ اس حوالے سے زاہد جاوید نامی شہری کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق اب تک 13 کروڑ روپے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ بقیہ 4 کروڑ روپے کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے لاہور میں واقع گھر سے نقدی سے بھری ہوئی ایک گاڑی برآمد کی گئی ہے، جس میں کروڑوں روپے موجود تھے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس بدعنوانی میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button