اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

امدادی سرگرمیوں کیلئے جانیوالا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش، 5 افراد شہید

پشاور(اے ون نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان فراز مغل نے امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والے ہیلی کاپٹر کےکریشن ہونے کی تصدیق کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا، علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے مطابق صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس سرچ اینڈ ریسکیو پر ہے، ریسکیو ٹیمیں ضلع بونیر کے لیے پہنچ رہی ہیں

انہوں نے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی اور کہاکہ جب تک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل نہ ہو، تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، صوبائی وزرا اور ناظمین متاثرہ علاقوں رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button