
اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گرگیا۔
ذرائع کے مطابق تربیتی طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
https://x.com/AmirHQureshi/status/1956799696778952955
دوسری جانب اسلام آباد سےکراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، دوران روانگی طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارہ گراؤنڈ کردیا گیا۔
واقعے کے بعد کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں پی اے 207، 208 منسوخ کر دی گئیں۔
ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق اسلام اباد ائیرپورٹ سے کراچی روانگی کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرایا، پائلٹ نے روانگی روک کر طیارے کو ٹیکسی وے پر موڑ دیا، پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس اے 320 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، مزید معائنہ جاری ہے۔