اہم خبریںتازہ تریندنیا

نائیجیریا میں ڈاکوؤں کا مسجد پر حملہ، دیہات میں متعدد افراد کو زندہ جلادیا، 50 افراد جاں بحق

نائجر(اے ون نیوز)شمال مغربی نائیجیریا ایک بار پھر خوفناک خونریزی کی لپیٹ میں آگیا، جہاں مسلح ڈاکوؤں نے مسجد اور قریبی دیہات کو نشانہ بنا کر کم از کم 50 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس واقعے میں متعدد افراد کو زندہ جلایا گیا، جب کہ درجنوں دوسرے نمازیوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ منگل 19 اگست کو کٹسینا ریاست کے ضلع مالوم فاشی کے علاقے اُنگوار مانتاؤ میں پیش آیا، جہاں فجر کی نماز کے دوران ایک مسجد پر حملہ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر چند اموات کی اطلاع ملی تھی، تاہم مقامی رہائشیوں اور حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی ہے۔

رہائشی نورا موسیٰ کے بقول 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے کئی بعد میں دم توڑ گئے۔ کٹسینا کی ریاستی اسمبلی میں رکنِ اسمبلی امینو ابراہیم نے بتایا کہ صرف مسجد پر حملے میں 30 افراد جان سے گئے، جبکہ قریبی دیہات میں مزید 20 افراد کو زندہ جلایا گیا۔ حملہ آوروں نے دیگر بستیوں پر بھی یلغار کی، گھروں کو آگ لگا دی اور متعدد افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button