اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

بریڈ فورڈ میں لیڈز روڈ پر ڈکیتی، 2 افراد پر حملہ

بریڈ فورڈ (اے ون نیوز)بریڈ فورڈ کے علاقے لیڈز روڈ پر سنگین واردات پیش آئی، جہاں 2 افراد پر تیز دھار تلوار نما چاقو اور ہتھوڑوں سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی سے اترے اور متاثرہ افراد کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہاتھ پر معمولی زخم آیا، تاہم کوئی اور بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ویسٹ یارکشائر پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ واقعہ بدھ کی سہ پہر ساڑھے 3 بجے پیش آیا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک ڈکیتی تھی اور حملہ آور جائے وقوع سے ایک سلور/ گرے رنگ کی 67 ماڈل ووکس ویگن گالف کار میں فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور بریڈفورڈ ڈسٹرکٹ سی آئی ڈی نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے کی ویڈیو، تصاویر یا کوئی معلومات موجود ہوں تو وہ 101 نمبر پر یا ویسٹ یارکشائر پولیس کی ویب سائٹ کے لائیو چیٹ سسٹم کے ذریعے رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button