اہم خبریںتازہ ترین

آرائیں برادری کے خلاف بات کرنے پر معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عمر عادل گرفتار

لاہور(اے ون نیوز) معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عمر عادل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمر عادل نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر آرائیں برادری کے خلاف بات کی تھی،چیرمین آرائیں ایسوسی ایشن کی درخواست پر عمر عادل کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمر عادل نے سوشل میڈیا پر اس بیان کے بارے میں معذرت بھی کر لی تھی۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ڈاکٹر عمر عادل کی گرفتاری کے بعد کی تصویر اور اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

جس کے مطابق ڈاکٹر عمر عادل کیخلاف مقدمہ نمبر 203/2025 ، پیکا آرڈیننس کی دفعات 11، 12 اور 13 اے کے تحت درج ہے۔

ملزم کیخلاف شہری کی درخواست پر انکوائری شروع ہوئی اور پھر تفتیش میں الزام ثابت ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button