اہم خبریںتازہ ترین

لاہور، دو سگے بھائیوں سمیت 3 بچے مچھلی فارم میں ڈوب کر جاں بحق

لاہور(اے ون نیوز)کاہنہ کے علاقہ صوئے اصل میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں مچھلی فارم پر نہاتے ہوئے دو سگے بھائیوں سمیت تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں علی اور عثمان سگے بھائی تھے اور تیسرا بچے کی شناخت 12 سالہ حسنین کے نام سے ہوئی جو نہاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔

جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں، پولیس نے واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی۔

پولیس نے بتایا کہ فش فارم کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور جلد ہی فش فارم کے مالک کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے پر اظہار افسوس کیا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button