اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کسی ریاست کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ سیاسی انتقام کیلئے فیملی کو نشانہ بنائے، علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری پر جمائمہ خان کا رد عمل

لندن (اے ون نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا علیمہ خان کے صاحبزادوں کی گرفتاری پر رد عمل آگیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں جمائمہ خان نے کہا کہ ان کے بیٹوں کے کزنز اور علیمہ خان کے بیٹوں شاہریز اور شیرشاہ کو چند روز قبل ان کے گھروں سے بچوں کے سامنے اغوا کر کے جیل میں قید کر دیا گیا ہے۔

جمائما کے مطابق ان کے بچوں قاسم اور سلیمان کے ایک اور کزن حسان نیازی کو ایک سال سے فوجی جیل میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کو بھی پاکستان آ کر اپنے والد سے ملاقات کرنے کی صورت میں گرفتاری کی دھمکی دی ہے۔

جمائما نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو سیاسی انتقام کے لیے خاندانوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button