اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز 2 کےایک ہزار سے زائد لیپ ٹاپ چوری ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (اے ون نیوز) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ ریکارڈ سے پتہ چلا 1011 لیپ ٹاپ چوری یا لاپتہ ہوئے ہیں، جن میں سے 784 لیپ ٹاپ ریکوری کر لئے گئےجبکہ 227 لیپ ٹاپ تاحال لاپتہ ہیں۔

آڈٹ حکام کا کہنا ہے 12 ملین مالیت کا نقصان ہوا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

ایچ ای سی حکام نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی کہ 179 لیپ ٹاپ کے ڈیٹا کا مسئلہ تھا، اب 143 کا رہ گیا ہے، صرف کراچی اور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کا معاملہ رہ گیا ہے۔

خورشید شاہ کی طبعیت ناساز، ہسپتال منتقل
کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ ایک مہینے میں لیپ ٹاپ جمع نہیں کراتے تو ان سے ریکوری کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button