
جہلم (اے ون نیوز) معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا گیا۔انہیں جہلم سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کی گرفتاری کے وقت پولیس کی سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں تھانے لے جایا گیا ۔ محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گرفتار کیا ہے۔ انہیں جہلم کے مشینی محلہ میں واقع اکیڈمی سے حراست میں لیا گیا۔
انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف تھری ایم پی او کا آرڈر ڈپٹی کمشنر جہلم نے جاری کیا۔ تاحال ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر سامنے نہیں آئی۔