اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور(اے ون نیوز)رائیونڈ میں تیس روپے کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان اویس اور شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) چوہنگ نے گرفتار ملزمان کو لے کر رائیونڈ نشاندہی کے لیے چھاپا مارا تو زیرِ حراست ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی۔

سی سی ڈی کے مطابق ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم اویس اور شہزاد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے ساتھی توقیر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر حملہ کیا۔ملزم کا ساتھی توقیر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا۔

سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ہلاک ملزمان نے چند روز قبل صرف30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button