
لاہور(اے ون نیوز)نامور اداکار انور علی انتقال کر گئے۔
سٹیج، ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ان کی عمر 65برس تھی۔
انور علی نے اندھیرا اجالا،ابابیل اور ہوم سویٹ ہوم سمیت درجنوں ڈراموں میں کام کیا۔کافی عرصہ سے وہ شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کے رستے کو اپنا چکے تھے۔