
لاہور (اے ون نیوز) امیر بالاج قتل کیس ، واقعہ کا مرکزی ملزم گوگی بٹ شامل تفتیش ہوگیا، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سمیت دیگر ٹیم نے گوگی بٹ سے تفتیش کی۔
انویسٹی گیشن ٹیم نے گوگی بٹ سے ایک گھنٹے سے زائد تفتیش کی گئی، گوگی بٹ کو تفتیش مکمل کرنے کے لئیے طلب کیا گیا تھا، گوگی بٹ سخت سکیورٹی میں ڈی آئی جی انویسٹیگیشن آفس پہنچا ۔
کوگی بٹ سے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سمیت دیگر تفتیشی افسران نے سوال و جواب کئے گئے، تفتیش کے بعد گوگی بٹ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن آفس سے واپس روانہ ہوگیا۔