اہم خبریںپنجابتازہ ترین

سرگودھا،رات کومیچ دیکھ کرپیدل گھر جانےوالے2نوجوان قتل

سرگودھا،کوٹ مومن(اے ون ٹی وی نیوز)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2نوجوان قتل۔

تفصیلات کے مطابق 10 اور 11 ستمبر کی درمیانی شب متاثرہ نوجوان عاطف احمد اور ریحان ریاض ساتھیوں کے ہمراہ میچ دیکھنے کے بعد پیدل جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

دونوں نوجوان شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے دوہرے قتل کی رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی رنجش یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button