
لاہور (اے ون نیوز)مسلم لیگ (ق) نے چوہدری شجاعت حسین کے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبروں کی تردیڈ کردی۔
ترجمان ق لیگ مصطفیٰ ملک کے مطابق چوہدری شجاعت سے باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدراورپارٹی سیکرٹری جنرل طارق حسن نے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق چوہدری شجاعت پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں، چوہدری شافع حسین اب پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور ان کا خاندان کھیلوں کے فروغ میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔
اس سے پہلے چلنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔




