
اسلام آباد(اے ون نیوز) نادرا ریکارڈ کو تبدیل کرکے باہر ملک جانے اور سہولت کاری کرنے والے مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئےجعل سازی سے ہانگ کانگ جانےکی کوشش کرنےوالے 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا جن میں دو خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔
ایف آئی اےحکام کے مطابق ایجنٹ نے جعلسازی سے 3 افراد کا نادرا ریکارڈ کو تبدیل کرکے دوسری فیملی کا حصہ بنا دیا جس کے لیے مسافروں کے گھر والوں نے فی کس ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ایجنٹ کو دیے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پرسہولت کاری میں ملوث پی آئی اے کا اہلکار بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔