
دبئی(دنیا نیوز)امپائر کا غلط فیصلہ پاکستان کو لے ڈوبا،بھارت دھاندلی سے جیت گیا، ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ کے سپر فور کے بڑے مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستان کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گئی، فخر زمان 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان کا دوسرا نقصان صائم ایوب کی صورت میں ہوا جب وہ 93 رنز کے مجموعی سکور پر 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےجبکہ نئے آنے والے بلے بازحسین طلعت بھی زیادہ دیر صاحبزاہ فرحان کا کریز پر ساتھ نہ نبھا سکے اور 10 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
قومی ٹیم کو 115 رنز کے مجموعی سکور پر بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا جب صاحبزادہ فرحان 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی کر کیچ تھما بیٹھےجبکہ محمد نواز 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
ٹاس کے بعد گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بولنگ کرنا پسند کرتے، میچ ایک نیا چیلنج ہے، آج اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کا موڈ معمول کے مطابق ہے، فائنل الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور طلعت حسین کو حسن نواز اور خوشدل شاہ کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے، آج بھی دنوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا۔
واضح رہےکہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔