اہم خبریںتازہ تریندنیا

یوکرینی صدر نے جنگ کے خاتمے پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی

یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے روس سے جنگ کے خاتمے کے بعد عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نیوز ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو میں یوکرینی صدر نے کہا کہ وہ روس سے جنگ کے خاتمے کے بعدعہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔

رپورٹ کے مطابق ولادی میر زیلنسکی نےکہا کہ میرا مقصد جنگ ختم کرنا ہے، ناکہ صدارت کے عہدے پر براجمان رہنا ہے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان سال 2022 سے جاری جنگ میں اب تک دونوں جانب سے لاکھوں فوجی اور عام شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ جنگ بندی کی متعدد کوششیں کی گئیں جو اب تک ناکام رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button