اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایک ہی خاندان کے 16 افراد کو سزائے موت سنادی گئی

بیجنگ(اے ون نیوز) چین میں ایک ہی خاندان کے 16 افراد کو فراڈ ثابت ہونے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سزا یافتہ چینی فراڈیہ خاندان میانمار میں سکیم مراکز چلا رہے تھا، اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کو طویل قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں ،سزا پانے والے ’منگ خاندان‘ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ خاندان چین کی سرحد کے قریب میانمار کے قصبے لاؤکائی میں منشیات، جوئے اور سکیم سینٹرز چلاتے تھے۔

میانمار میں ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد اس خاندان کے لوگوں کو 2023ء میں چینی حکام کے حوالے کیا گیا تھا، اب منگ خاندان سے تعلق رکھنے والے 39 افراد کو مختلف جرائم کے مطابق سزائیں سنائی گئی ہیں۔

چینی عدالت کے فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ فراڈ اور دھوکہ دہی سے اس خاندان نے 10 بلین چینی ین (1 اعشاریہ 4 بلین ڈالر) ناجائز طور پر کمائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button