اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ڈالر کے مالک بننے کے قریب

نیویارک(اے ون نیوز)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بننے کی دوڑ میں تقریباً آدھا فاصلہ طے کر چکے ہیں۔

فوربز کے ‘ریئل ٹائم بلینیئرز’ ٹریکر کے مطابق ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی دولت (Elon Musk net worth) بدھ کے روز 500.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، تاہم کچھ دیر بعد یہ قدرے کم ہو کر 499.1 ارب ڈالر رہ گئی۔

یہ پہلا موقع ہے جب کوئی فرد 500 ارب ڈالر کی مجموعی دولت حاصل کرنے کے قریب پہنچا ہے۔ ٹیسلا کے حصص میں حالیہ اضافے اور سیاسی معاملات سے وقتی دوری کے بعد ان کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

فوربز کی فہرست میں ایلون مسک کے بعد اوریکل کے سی ای او لیری ایلیسن کا نمبر آتا ہے جن کی دولت 350.7 ارب ڈالر ہے، جبکہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی دولت 245.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

54 سالہ ایلون مسک نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے گریجویشن کے بعد اسٹینفورڈ یونیورسٹی چھوڑ دی تھی، اور 1999 میں ایک آن لائن پبلشنگ کمپنی کو کمپیوک کے ہاتھوں 300 ملین ڈالر میں فروخت کر کے پہلی بڑی کمائی کی تھی۔

اس کے بعد ان کی کمپنی ایک اور فرم کے ساتھ ضم ہو کر پے پال بنی، جس سے علیحدگی کے بعد انہوں نے 2002 میں اسپیس ایکس قائم کی اور 2004 میں ٹیسلا کے چیئرمین بنے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button