
استنبول(اے ون نیوز)اسرائیل کی حراست سے رہائی کے بعدگلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن ترکیےکے شہر استنبول پہنچ گئے۔
36 ترک شہریوں سمیت امریکا، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، ماریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ اور تیونس کےکارکن استنبول پہنچ گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا کے 450 سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں موجود ہیں۔ ان میں سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
ادھر اسرائیلی جارحیت کے باوجود امدادی سامان لےکر ایک اور فلوٹیلا غزہ کی طرف روانہ ہوگیا کشتیوں پر بین الاقوامی سماجی کارکن موجود ہیں۔