اہم خبریںتازہ ترینشوبز

اداکار وجے دیوراکونڈا نے ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا سے منگنی کرلی

ممبئی(اے ون نیوز)معروف بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا نے منگنی کرلی۔

اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات کی خبریں گردش میں تھیں اور کئی بار دونوں کی منگنی کی افواہیں بھی سر اٹھا تی رہیں لیکن کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

لیکن اب بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے باضابطہ طور پر منگنی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار وجے دیوراکونڈاکی ٹیم نے ہفتے کو منگنی کی خبر کی تصدیق کی۔

اگرچہ جوڑے نے ابھی تک منگنی کی تصاویر شیئر نہیں کیں اور نہ ہی باضابطہ بیان سامنے آیا، لیکن ذرائع کے مطابق 3 اکتوبر کو منگنی کی سادہ تقریب حیدرآباد میں وجے کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں صرف اہل خانہ نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی شادی کی تقریب ممکنہ طور پر اگلے سال فروری میں منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ رشمیکا اور وجے کے تعلقات کی افواہیں پہلی بار 2018 میں سامنے آئیں جب دونوں نے رومانوی فلم "گیتھا گووندم” میں ایک ساتھ کام کیا۔

اُس وقت رشمیکا کی اپنے ساتھی اداکار رکشیت شیٹی سے منگی ہوئی تھی، تاہم فلم کی ریلیز کے صرف ایک ماہ بعد اُن کی منگنی ختم ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button