
لاہور(اے ون نیوز)ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز پاکستان میں باضابطہ طور پر فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔
نئی لائن اپ میں آئی فون 17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس اور انتہائی پتلا آئی فون ایئر شامل ہیں۔ تمام ماڈلز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے مکمل منظور شدہ ہیں، جس سے صارفین کو نیٹ ورک مطابقت اور وارنٹی سپورٹ کی یقین دہانی حاصل ہوگی۔
آئی فون ایئر کی قیمتیں (پاکستان) 256 جی بی: 4 لاکھ 80 ہزار روپے———-
512 جی بی: 5 لاکھ 63 ہزار روپے———-
1 ٹی بی: 6 لاکھ 46 ہزار 500 روپے
آئی فون 17 کی قیمتیں 256 جی بی: 3 لاکھ 99 ہزار روپے———-
512 جی بی: 4 لاکھ 82 ہزار 500 روپے
آئی فون 17 پرو کی قیمتیں 256 جی بی: 5 لاکھ 20 ہزار 500 روپے———-
512 جی بی:6 لاکھ 3 ہزار 500 روپے———-
1 ٹی بی: 6 لاکھ 86 ہزار 500 روپے
آئی فون 17 پرو میکس کی قیمتیں 256 جی بی: 5 لاکھ 65 ہزار روپے———-
512 جی بی: 6 لاکھ 48 ہزار 500 روپے———-
1 ٹی بی: 7 لاکھ 32 ہزار روپے———-
2 ٹی بی: 8 لاکھ 98 ہزار 500 روپے قیمتیں زیادہ کیوں؟ماہرین کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں قیمتیں امریکی ریٹیل نرخوں کے مقابلے میں خاصی زیادہ ہیں، جس کی بڑی وجہ درآمدی ڈیوٹیز، ٹیکسز اور PTA رجسٹریشن چارجز ہیں۔
مثال کے طور پر، آئی فون 17 پرو میکس جس کی قیمت امریکہ میں ’’1,199 ڈالر‘‘ سے شروع ہوتی ہے، پاکستان میں اسی ماڈل کی 256 جی بیورژن کی قیمت 5 لاکھ 65 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔