اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارتی چیف جسٹس کو عدالت میں ہی جوتا پڑ گیا

ممبئی(اے ون نیوز)بھارتی سپریم کورٹ میں ایک معمر شخص نے دورانِ سماعت بھارتی چیف جسٹس بی آر گوائی کو جوتا دے مارا، سیکیورٹی نے جوتا مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی چیف جسٹس بی آر گوائی نے دن کا پہلا مقدمہ سننا شروع ہی کیا تھا کہ اچانک ایک بزرگ شخص نے نعرے بازی شروع کر دی اور اِس کے بعد اِن پر جوتے سے حملہ کردیا۔

چیف جسٹس گوائی نے واقعے کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ ’مجھ پر ایسے حملوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا،‘ اس کے بعد اُنہوں نے معمول کے مطابق عدالتی کارروائی کوجاری رکھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوتا پھینکنے والے شخص کے پاس سے وکلا اور اِن کے معاونین کو جاری کیے جانے والا کارڈ برآمد ہوا ہے، فی الحال اس شخص کے ارادے سے متعلق واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ ایسے وقت میں رونما ہوا جب چیف جسٹس بی آر گوائی حال ہی میں اپنے ایک تبصرے کے سبب سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اُنہوں نے ایک ہندو دیوتا کے کٹے سر والے 7 فٹ لمبے مجسمے کی ازسرِ نو تعمیر سے متعلق ایک درخواست مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ جا کر دیوتا سے خود کہو کہ وہ خود یہ مسئلہ حل کرے۔

بھارتی چیف جسٹس کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اِن پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button