اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسرائیلی بدنام زمانہ جیل میں ہم پر کتے چھوڑے گئے، مشتاق احمد نے ویڈیو بیان جاری کردیا

اردن(اے ون نیوز)اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مشتاق احمد نے کہا کہ 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں، 5 دن اسرائیل کے ایک صحرا میں واقع بدنام زمانہ نیگیوڈیزرٹ جیل میں رہے، اس دوران ہمارے ہاتھ پیچھے باندھے گئے، آنکھون پر پٹیاں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر کتے چھوڑے گئے، بندوقیں رکھی گئیں اور بدترین تشدد کیا گیا، جیل میں ہوا، دوا اور پانی تک کی رسائی نہیں تھی، اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے جیل کے اندر 3 دن تک بھوک ہڑتال بھی کی۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، غزہ کو بچانے کے لیے کوششیں کریں گے ، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ہم اسرائیلی ناکہ بندی کو بار بار توڑیں گے۔

https://x.com/SenatorMushtaq/status/1975481958395449797

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button