
اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس رات 12 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔