اہم خبریںتازہ تریندنیا

چین میں کرپشن کے الزامات پر 9 سینئر جرنیل فوج سے برطرف

بیجنگ (اے ون نیوز) چین میں کمیونسٹ پارٹی نے کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 اعلیٰ جرنیلوں کو پارٹی اور فوج سے نکال دیا ہے۔

چین کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 9 افراد، جن میں سے زیادہ تر سینئر جنرل اور پارٹی کی فیصلہ ساز مرکزی کمیٹی کے ارکان تھے، پر سنگین مالیاتی جرائم کا شبہ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرکاری بیان میں اس کارروائی کو بدعنوانی کے خلاف مہم کا حصہ قرار دیا گیا ہے لیکن مغربی تجزیہ کار اسے سیاسی اقدام کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔

چین میں فوج سے نکالے گئے اعلیٰ جرنیلوں میں سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ہی ویڈونگ اور راکٹ فورس کے کمانڈر وانگ ہوبن بھی شامل ہیں، یہ کارروائی پارٹی کے کنونشن سے پہلے ہوئی ہے جہاں مرکزی کمیٹی ملک کی اقتصادی ترقی کے منصوبے پر بحث کرے گی اور نئے اراکین کو ووٹ دے گی۔

ہی ویڈونگ چینی فوج میں دوسرے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز تھے۔

ویڈونگ کو آخری بار مارچ میں دیکھا گیا تھا اور عوامی نقطہ نظر سے ان کی طویل غیر موجودگی نے ان قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ وہ فوج کے اعلیٰ افسروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت زیر تفتیش تھے۔

وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان نو افراد نے پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی تھی اور ان پر بڑی رقم خردبرد کرنے سمیت سنگین نوعیت کے دیگر الزامات تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button