
تہران(اے ون نیوز)ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو پھانسی دے دی۔
میزان نیوز ایجنسی کے مطابق عدالتی حکام نے بتایاکہ پھانسی پانے والے شخص کا تعلق اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے تھا اور وہ ایران کی خفیہ معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔
عرب میڈیا نے پراسیکیوٹر کاظم موسوی کے حوالے سے بتایا کہ مجرم صیہونی حکومت کی خفیہ سروسز سے رابطے میں تھا اور اس نے موساد افسران سے ملاقاتیں بھی کیں۔
حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس اور دیگر اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے اسے شناخت کیا گیا اور مزید حساس معلومات کو افشا ہونے سے روکا گیا۔
یاد رہے کہ ایران اب تک کئی اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرکے پھانسی دے چکا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایران نے ایک اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت سنائی تھی۔