
ہانگ کانگ(اے ون نیوز)ہانگ کانگ میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارکو طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں زمینی عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ طیارے میں سوار عملے کے چاروں افراد محفوظ رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے باعث طیارے کا پچھلا حصہ جدا ہو گیا جبکہ اگلے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔
ہانگ کانگ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور طیارہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
https://www.facebook.com/reel/1244927724347752