اہم خبریںتازہ ترینشوبز

ارشد چائے والاکس ملک کا شہری ہے؟عدالت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(اے ون نیوز) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ارشد خان چائے کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

عدالتی حکم کے بعد ارشد خان کا شناختی کارڈ نادرا نے دوبارہ بحال کر دیا۔نادرا ویریفیکیشن بورڈ نے ارشد خان کی شہریت کی تصدیق کر دی۔ ارشد خان چائے والے کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا انکے موکل کا مسئلہ حل ہو گیا۔

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔ عدالت نے کہاکہ نادرا نے ارشد خان چائے والے کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا تھا۔کسی شہری کا CNIC یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

وکیل عمر اعجاز گیلانی نے کہاکہ نادرا ویریفکیشن بورڈ کی تصدیق کے مطابق ارشد خان اور اس کا خاندان باقاعدہ پاکستانی شہری ہے۔ ارشد خان کی درخواست نمٹانے کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button