
لاہور(اے ون نیوز)پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی (پی ہوٹا) اور ایف آئی اے کی مشترکہ بڑی کارروائی، انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ گرفتار
کارروائیاں لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کی گئیں،آٹھ ملزمان گرفتار کیے گئے جو غیر قانونی گردہ ٹرانسپلانٹیشن میں ملوث تھے.
گرفتار افراد میں مرکزی ایجنٹ بابر مسیح بھی شامل ہے، جو متعدد مقدمات میں اشتہاری اور پی ہوٹا کو مطلوب تھا،گروہ سادہ لوح افراد کو رقم کا لالچ دے کر گردے فروخت کرواتا تھا.
غیر قانونی ٹیسٹ اور ٹرانسپلانٹ مختلف شہروں میں کرائے جاتے تھے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، مزید گرفتاریوں کا امکان ہے.
پی ہوٹا اور ایف آئی اے نے انسانی اعضا کی غیر قانونی تجارت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا ہے،ڈی جی پی ہوٹا ڈاکٹر عامر زمان خان کی ہدایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی.
ہیڈ آف ویجیلنس پی ہوٹا عدنان احمد بھٹی کی نگرانی میں کامیاب آپریشن مکمل ہوا،یہ کارروائی انسانی اعضا کی غیر قانونی تجارت کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے.




