اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

غزہ میں تعینات ہونے والی عالمی فورس میں پاکستانی فوجی شامل ہوسکتے ہیں،ٹائمز آف اسرائیل کا انکشاف

تل ابیب(اے ون نیوز)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستانی فوجی بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی دفاعی حکام نے قانون سازوں کو ایک بند کمرہ اجلاس میں بتایا کہ غزہ میں دو سالہ جنگ کے بعد امن قائم رکھنے کے لیے ایک عالمی فورس کی تشکیل پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان، انڈونیشیا اور آذربائیجان کے فوجی شامل ہو سکتے ہیں۔

اسی نوعیت کی ایک رپورٹ اسرائیلی ویب سائٹ ’وائی نیٹ نیوز‘ نے بھی شائع کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک کے فوجی دستے امن مشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا پہلے ہی اس مشن کے لیے اپنی افواج کی خدمات پیش کر چکا ہے، جبکہ آذربائیجان نے بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

تاہم، رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پاکستانی افواج کی ممکنہ شمولیت سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اعلان یا سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

پاکستان کی جانب سے اس بارے میں ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ “غزہ میں پاکستانی افواج کی تعیناتی سے متعلق سوال کا جواب وزارتِ خارجہ دے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر یہ فورس تشکیل پاتی ہے تو اس کا مقصد غزہ میں امن، انسانی امداد اور تعمیرِ نو کے عمل میں معاونت فراہم کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button