
اسلام آباد(اے ون نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر مہنگاکیا گیاجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لٹر مقررکی گئی۔ وزرات خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹٰی فیکشن جاری کردیا،اطلاق آج رات 12 سے ہوگا۔




