اہم خبریںتازہ ترینکھیل

بابر اعظم کا ایک اور بڑاکارنامہ

لاہور(اے ون نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا۔

سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے تھے جبکہ بابر کو روہت کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 9 رنز درکار تھے ۔

بابر نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں اپنی اننگز کا 9 واں رنز مکمل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر تھے۔

ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button