اہم خبریںپنجابتازہ ترین

ویلا منڈا کو پولیس نے خوشخبری دیدی،مغوی والد بازیاب،4اغوا کار پولیس مقابلے میں پار

مظفر گڑھ(اے ون نیوز)مظفر گڑھ پولیس نے پولیس مقابلے کے بعد مشہور ٹک ٹاکر ویلا منڈا کے والد کو بازیاب کروا لیا۔5اغوا کاروں میں سے4 پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ویلا منڈا کے والد کی بازیابی کیلئے پولیس کا اغواکاروں کے ساتھ مقابلہ ہوا ، اس دوران 5اغوا کاروں میں سے4 پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک اغوا کار رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔

مقابلے کے بعد ویلا منڈا کےوالد صادق حسین ملانہ کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ شہزاد عرف ویلا منڈا نے پولیس مقابلے کے بعد ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملاقات کی اور والد کی بازیابی پر ڈی پی او اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button