اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارتی فضائیہ نے دبئی ائیر شو کو داغدار کر کے اپنی ہی طیارہ سازکمپنی ڈبو ڈالی

دبئی(اے ون نیوز)بھارت کو بڑی سبکی کا سامنا،دبئی کے ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گرنے کے حادثے نے ائیر شو کو داغ دار کر دیا۔

جمعہ کو دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی ائیر فورس نے دبئی ائیر شو کے دوران مقامی طور پر تیار ہونے والے لڑاکا طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرنے والے طیارے کے پائلٹس کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں اور یہ پتا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا یا پھر پائلٹ کی ناتجرکاری کی وجہ سے گرا۔

بھارتی فضائیہ نے دبئی ائیر شو کو داغ دار کر دیا کیوں کہ یہ دبئی میں 19 واں ائیر شو ہے اور اس کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہو۔

رپورٹس کے مطابق دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈکے شیئرز میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کی کمی آگئی ہے۔

واضح رہے کہ دبئی ائر شو کا آج پانچواں اور آخری روز ہے ، اس حادثے کے بعد آخری دن کے ائیر شوز فی الحال روک دیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button